ایمپلائيز پروائیڈینٹ فنڈ (ای پی ایف) کی رقم نکالنے پر ٹیکس سے متعلق بجٹ کی تجویز پر چوطرفہ تنقید جھیلنے کے بعد حکومت نے آچ اسے واپس لے لیا۔
وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے لوک سبھا میں آج ایک بیان میں اس کو واپس
لینے کی اطلاع دی۔
ای پی ایف کے نکالنے اور ریٹائرمنٹ سے متعلق فنڈ کی رقم نکالنے پر فی الحال کوئی ٹیکس لگتا ہے، لیکن مسٹر جیٹلی نے 2016-17 کے عام بجٹ میں اس فنڈ سے 40 فیصد سے زیادہ کی رقم نکالنے پر ٹیکس لگانے کی تجویز پیش کی تھی۔